بی جے پی پر ارکان کو رقم کی پیشکش کا الزام: ڈگ وجئے
بھوپال ۔3 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ نے کہا کہ ان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات میڈیا سے اس وقت کہا جب ان سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن بی جے پی کی جانب سے ان کے ارکان کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کمل ناتھ نے بتایا کہ ان کے ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ انہیں بھاری رقم کی پیشکش کی جارہی ہے۔انہوں نے اپنے ارکان سے کہا کہ مفت میں پیسہ مل رہا ہے تو لے لیں ۔ دوسری طرف کانگریس کے سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ نے بھی کہا ہے کہ ان کے پارٹی کے ارکان اسمبلی کو بی جے پی قائدین کی جانب سے بھاری رقم کی پیشکش کی جارہی ہے تاکہ ریاست میں کمل ناتھ حکومت کو غیر مستحکم کیا جاسکے۔ کمل ناتھ حکومت سے متعلق سوال پر ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس الزام کے بعد بی جے پی ترجمان رجنش اگروال نے کہا کہ ان الزامات پر ہمیں کچھ کہنا نہیںہے۔