مدھیہ پردیش کے بلدی انتخابات،شکست کی خبر سن کر

   

کانگریس امیدوار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت
بھوپال: مدھیہ پردیش کے بلدی انتخابات میں کانگریس کے ایک امیدوار کو محض 14 ووٹوں کے فرق سے شکست ہوئی۔شکست کی خبر سن کر امیدوار دلبرداشتہ ہوگئے اور دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ریوا بلدیہ میں پیش آیا۔ہنومان منڈل کانگریس کے صدر ہری نارائن گپتا نے ریوا میونسپل کونسل کے وارڈ نمبر 9 میں کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا۔ اتوار کو جب نتائج کا اعلان کیا گیا تو آزاد امیدوار اکھلیش گپتا نے ان کے خلاف 14 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ اپنی شکست کی خبر سنتے ہی ہری نارائن گپتا فوراً گر پڑے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اس واقعہ سے مقامی لوگوں میں اچانک غم کی لہر دوڑ گئی۔مدھیہ پردیش میں 413 بلدیات، 16 کارپوریشنوں، 99 نگر پالیکا پریشدوں اور 298 نگر پریشدوں کے لیے بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ انتخابات دو مرحلوں میں 6 اور 13 جولائی کو ہوئے۔ نتائج کا اعلان اتوار کو کیا گیا۔