جبل پور۔ 23 اگست (یو این آئی) روڈ، ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو مشترکہ طور پرمدھیہ پردیش کے سب سے بڑے فلائی اوور کا آج یہاں افتتاح کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گڈکری اور ڈاکٹر یادو نے اس فلائی اوور کا افتتاح کیا جس کی لاگت تقریباً ایک ہزار 52 کروڑ روپے ہے اور اس کی لمبائی تقریباً سات کلومیٹر ہے ۔ یہ فلائی اوور جبل پور کے مدن محل علاقہ اور دموہ ناکہ کے درمیان بنایا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرتے ہوئے اس فلائی اوور کے نیچے تقریباً 50 ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہریوں کی سہولت کے لیے اس کے نیچے باسکٹ بال کورٹ، اوپن جم اور بچوں کے لیے پارک بھی بنایا گیا ہے ۔