مدھیہ پردیش کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے کابینہ نے ریاست میں 35سال کی خدمات پوری کرنے والے سرکاری ملازمین کے لئے چوتھے ٹائم اسکیل پے کا فائدہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملازمین کو بڑی سوغات دی ہے ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میںآج ہونے والی کابینہ کی میٹنگ کے بعد ریاست کے وزیر داخلہ اور ریاستی حکومت کے ترجمان ڈاکٹر نروتم مشرا نے اس بارے میں صحافیوں کو اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے نرمدا پورم ضلع کے شیوپور اور سیدھی ضلع کے مڑواس میں نئی تحصیل بنائی جائے گی۔ ریاست میں ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچرکے کاموں میں تیزی لانے کے لئے ٹیلی کمیونیکن کے محکمہ کے 2023کے ہدایا ت کے مطابق تجویز کو بھی کابینہ نے منظوری دے دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پیسہ اسکیم میں جدید کاری کی گئی موجودہ اکائیوں کو وزیر اعلی ادھم کرانٹی اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں چھ نئے سرکاری آئی ٹی آئی کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پالی ٹیکنک ہوشنگ آباد میں چار نکات شروع کئے جانے کو منظوری دی گئی ہے ۔