مدھیہ پردیش کے متعدد علاقوں میں بارش

   

بھوپال: راجدھانی بھوپال اور مدھیہ پردیش کے کئی حصوں میں آج صبح سے ہی بادل چھائے رہے اور ہلکی بارش ہوئی۔ بھوپال شہر اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے ہی بادل چھائے رہے جس کی وجہ سے کافی دیر بعد سورج دیکھنے کو ملا۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ بادلوں اور بارش کے باعث موسم میں کہرا کا اثر بھی علی الصباح دیکھنے میں آیا۔ مقامی موسمی مرکز کے مطابق بھوپال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آج صبح 8 بجے تک تقریباً ایک سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ ریاست کے دیگر حصوں میں بھی بارش اورآسمان ابر آلود ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ مرکز کے مطابق موسم میں یہ تبدیلی ریاست کے تقریباً تمام حصوں میں ‘ویسٹرن ڈسٹربنس’ کی وجہ سے آئی ہے ۔