مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نے کیا بڑا اعلان، ریاست بھر کے کسانوں کو دی راحت

,

   

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کسانوں کے قرض معافی کا اعلان پھر سے دھرایا ہے، کمل ناتھ قرض معافی کو لے کر سنجیدہ نظر آرہے ہیں، اس سے پہلے بھی بہت سے کسانوں کے قرض کو کمل ناتھ حکومت نے معاف کیا تھا، اسوقت کسی وجہ سے کوئی کسان رہ گیا ہو اب انکے قرض کو بھی معاف کیا جائے گا۔ 

کمل ناتھ نے ان خیالات کا اظہار مدھیہ پردیش کے نوین ضلع کے سرکاری ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر کیا، انہوں نے تسلیم کیا کہ میں جانتا ہوں کہ ابھی سب کسانوں کا قرض معاف نہیں ہوا ہے، اس کی وجہ یہ تھی کہ کئی کسانوں کے غلط نام سے آئی ڈی اور ان کے ایک سے زیادہ کھاتے ہونے کی وجہ سے یہ کام میں دیری ہوگئی مگر جلد ہی کام مکمل کیا جائے گا۔ 

کمل ناتھ نے بھاجپا کی سابق حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست کو کنگھال کرکے خالی خزانہ سونپا ہے، نوجوان کو تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ہم انٹرویو کے مواقع نہیں دے پا رہے ہیں۔ 

انہوں کہا کہ ہم نے تعلیم کے میدان میں نوجوانوں کو قابل بنانے کےلیے اسکولوں اور کالجوں کو کھولا ہے، جس میں پڑھ کر بچے قابل بنیں گے اور انکو اچھی نوکریاں بھی ملے گی۔ 

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے 144 کڑوڑ کے خرچہ سے بنا ہوا 350 بستر کا جدید ٹکنالوجی سے لیز ہسپتال کا افتتاح کیا، اور کہا کہ یہ ہسپتال ویدیشا کا نوین ضلع اسپتال اب آنجہانی مادھوراو سندھیا کے نام سے یاد کیا جائے گا۔ اور وزیر اعلیٰ نے مزید 177 کڑوڑ کے دوسرے کاموں کا بھی بنیاد رکھا۔