مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کی غیر ملکی دورہ سے واپسی

   

بھوپال20جولائی (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج دوپہر غیر ملکی دورے سے وطن واپس لوٹے۔ڈاکٹر یادو دوپہر میں نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہونچے۔ اس کے بعد وہ دوپہر میں ہی دہلی سے مدھیہ پردیش کے ریوا پہنچے جہاں اُنھوں نے مقامی پروگراموں میں شرکت کی۔شام کو وہ بھوپال آئے، جہاں وزیر اعلیٰ کا غیر ملکی دورہ سے واپسی پر بی جے پی کارکنوں اور مختلف کاروباری اور سماجی تنظیموں کی جانب سے استقبال کیا گیا۔