مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ کے قریبیوں کے گھروں میں انکم ٹیکس کاچھاپہ جاری ہے اب تک نو کڑوڑ روپئے بر آمد کئے گئے ہیں ، خصوصی ڈیوٹی افسر پروین ککڑکے اندور اور سابق مشیر راجندر مگانی کے دہلی اور بھوپال میں واقع رہائش گاہ سمیت تقریبا 50مقامات پر محکمہ انکم ٹیکس افسران نے اتوار کو چھاپہ کی کاروائی شروع کی تھی ۔
محکمہ انکم ٹیکس نے بتایا کہ چھاپہ مار کاروائی پیسوں کے لین دین کے سلسلہ میں کی گئی ہے ،ابھی تک محکمہ نے نو کڑوڑ وبر آمد کئے ہیں ۔ککڑ نے کمل ناتھ وزیر اعلی بننے کے بعد دسمبر 2018میں او ایس ڈی کا عہدہ سنبھالا تھا اور عام انتخابات کے اعلان کے بعد اس عہدے سے استعفی بھی دے دیا تھا ۔وہیں مگلانی نے بھی چھنڈواڑا میں حال ہی میں الیکشن کے انتظام کے لئے اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا ۔
بتایا جا رہا ہے کہ چھاپے کی یہ کاروائی لوک سبھا انتخابات کے لئے حوالے کے ذریعہ جمع کی گئی رقم کی اطلاع ملنے پر کی گئی ہے۔ وہیں کانگریس پارٹی نے اسے بدلے کی کاروائی بتایا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ 50مقامات پر چھاپہ مارنے کی کارروائی جاری ہے جن میں وزیر اعلی کمل ناتھ کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ ان کے ایک رشتہ دار راتل پوری اور ان کی کمپنی امیرا گروپ اور موزر بیئر شامل ہیں۔ بھوپال ،اندور،گوا اور دہلی میں تقریباً 35مقامات پر چھاپے مارنے کی کارروائی کی گئی ہے جس میں تقریباً 300افسر شامل ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ کولکاتہ کے کاروباری پارس لال لوڈھا کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارنے کی کارروائی کی گئی ہے۔چھاپوں کے دوران ضبط دستاویزوں کی تفصیلی جانچ کی جارہی ہے۔
(سیاست نیوز)
Bhopal: I-T raid still underway at the residence of Ashwin Sharma, associate of Praveen Kakkar (OSD to Madhya Pradesh CM). #MadhyaPradesh pic.twitter.com/ZEWDfze2j3
— ANI (@ANI) April 8, 2019