بھوپال: کانگریس کے باغی اراکین اسمبلی کو بنگلور سے لانے کی تیاری کی جا رہی ہے، تین چارٹر ہوائی جہاز بنگلور ائیر پورٹ پر تیار ہیں، بنگلور میں کانگریس کے 19 باغی اراکین اسمبلی موجود ہیں، بی جے پی اور کانگریس میں اقتدار حاصل کرنے کےلیے رسہ کشی جاری ہے، دونوں پارٹیاں کوئی بھی موقع نہیں چھوڑنا چاہتی۔
دو دن سے یہ خبریں آ رہی تھی کہ مدھیہ پردیش میں فلورٹیسٹ کےلیے انہیں بنگلور سے واپس لایا جا رہا ہے، پھر کہا گیا تھا کہ ان اراکین کو کسی مسئلہ کے باعث واپس بھیج دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا کہنا کہ کانگریس اراکین اسمبلی کو لے کر بی جے پی جھوٹ بول رہی ہے، ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار ہے ۔
کانگریس کے باغی اراکین اسمبلی نے بنگلور میں میں پریس کانفرنس کرکے کہا کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے، وہ اپنی مرضی سے یہاں اۓ ہیں اور وہ کمل ناتھ سرکار کے ساتھ جانے کےلیے تیار نہیں ہیں۔
مدھیہ پردیش کی سیاست میں مزید کیا ہلچل ہو رہی ہے دیکھیں ویڈیو۔