اگر مالوا ( مدھیہ پردیش ) 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے اگر مالوا ضلع کے حکام نے مویشیوں کی منتلی اور عوامی نظم میں خلل پیدا کرنے پر قومی سلامتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ واضح رہے کہ ریاست میں کمل ناتھ کی حکومت نے کھنڈوا ضلع میں گئو کشی کے الزام میں تین افراد کے خلاف پہلے بھی قومی سلامتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ کوتوالی پولیس کے انچارچ اجیت تیواری نے بتایا کہ دو ملزمین محبوب خان اور آر مالویا کو جمعرات کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ان کی گرفتاری کے بعد انہیں اجین سنٹرل جیل کو عداتلی تحویل میں منتقل کردیا گیا ہے ۔