مدھیہ پردیش:28نشستوں کیلئے 355امیدوار

   

Ferty9 Clinic

بھوپال:مدھیہ پردیش میں 28اسمبلی نشستوں کیلئے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد اب 355 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کے روز 19 اضلاع کے 28 اسمبلی حلقوں میں 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔ کاغذات واپس لینے کے بعد میدان میں اب 355 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے ۔ضلع ساگر کے اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ سات امیدواروں نے اپنے نام واپس لئے ، جس کے بعد اب میدان میں 15 امیدوار رہ گئے ہیں۔ یہاں ریاست کے وزیر ٹرانسپورٹ اور بی جے پی امیدوار گووند راجپوت کا مقابلہ کانگریس کے پارول ساہو سے ہے ۔سب سے زیادہ 38 امیدوار مہگاؤں اورسب سے کم تین امیدوار بدناور اسمبلی حلقہ میں ہیں۔ امیدواروں کے بارے میں تصویر واضح ہونے کے بعد ان علاقوں میں انتخابی مہم شروع ہوجائے گی۔ ان تمام حلقوں میں پولنگ 3 نومبر کو اور ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کوہوگی۔ریاست کے 28 میں سے 25نشستوں میں ضمنی انتخابات ممبران اسمبلی کے استعفیٰ دینے اورباقی تین ممبران کے انتقال کی وجہ سے ہورہے ہیں۔ ریاستی حکومت کے مستقبل کا تعین ان ضمنی انتخابات سے ہوگا۔خیال رہے کل 230 نشستوں میں میں سے 202 ایم ایل اے ہیں۔