مدھیہ پریش میں نصراللہ گنج کا نام بدل کر ’بھیروندا‘ کردیا گیا

   

بھوپال: بی جے پی حکومتوں کا مختلف شہروں اور یادگاروں کے قدیمی نام تبدیل کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ اسی ضمن میں اب مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت نے تاریخی حیثیت کے حامل نصراللہ گنج کا نام ’ریاست بھوپال‘ کے نواب خاندان سے جدا کر دیا ہے۔ سرکاری احکامات کے مطابق اب اسے بھیروندا Bherunda کے نام سے پہچانا جائے گا۔ خیال رہے کہ بھیروندا سیہور ضلع کے بودھنی اسمبلی حلقہ میں آتا ہے اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان یہیں سے رکن اسمبلی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ سے منظوری حاصل ہونے کے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کر دیا کہ اب نصراللہ گنج کا نام بھیروندا کر دیا گیا ہے۔