مدہول میں امن کمیٹی اجلاس کا انعقاد

   

مدہول ۔ محکمہ پولیس کی جا نب سے آج مدہول بسواگارڈن فنکشن ہال میں گنیش تہوار کے ضمن میں امن کمیٹی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مقامی قائدین ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی بھینسہ ، مدہول سرکل انسپکٹر مدہول اجے بابو ، ایس آئی مدہول جی اشوک و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے پیش نظر گور نمنٹ کے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گنیش مورتیوں کو گھر وں میں نمرجن کریں محلہ یا دیگر جگہوں پر بیٹھنا سخت منع ہے کیونکہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکو مت کی جا نب سے احتیاطی تدابیر اختیار کئے جارہے ہیں انہوںنے کہاکہ دیہاتوں میںصرف ایک گنیش جو پا نچ فیٹ کی ہوبیٹھنے کی اجازت ہو گی اور مقررہ وقت میں وسرجن کرنا ہوگا اور جو لوگ گھروں میں گنیش نمرجن کرینگے بغیر بھیٹر جمع کئے وسرجن کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ ہر حال میں گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھیں اس موقع پر پولیس کے علاوہ لیڈران اور عوام کی تعداد موجود تھی ۔