مدھول: ریاستی حکومت ریاست کو برق رفتاری سے ترقی کی طرف گامزان کرنے میں مصروف عمل ہے مدہول منڈل کے موضع مچکل میں 4 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائے گئے ایس سی کمیونٹی ہال کی افتتاحی تقریب سے جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ تلنگانہ میں تمام طبقات کی ترقی کے لئے ریاست حکومت کوشاں ہے ۔ اسی طرح 3 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شمشان گھاٹ بونڈری وال کا افتتاح بھی کیاگیا انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری کے کمونیٹی ہال کی تعمیر بھی جلد از جلد کرنے کا تیقن دیا انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے سخت محنت کر رہی ہے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں اور معاشی ترقی کی راہ اختیار کریں ۔ مقامی لوگوں نے ڈبل بیڈروم مکان کے متعلق پوچھنے پر جی وٹھل ریڈی نے مثبیت جواب دیا ۔ اس تقریب میں اے ایم سی کے چیرمین پی کرشنا، سرپنچ اشونی میساجی، ایم پی ٹی سی ممبران اتماسروپ، پی اے سی ایس کے سابق چیرمین سریندر ریڈی، سرپنچس ایم پی ٹی سی ممبران، مقامی قائدین اور دیگر موجود تھے۔