مدہول: ضلع پریشد ہائی اسکول مدہول کی عمارت میں بھی شدید بارش کے سبب کمرہ جماعتوں میں پانی داخل ہوگیا جس سے اساتذہ اور طلبات کو اسکول میں داخل ہونے کے لئے دشواریوں کاسامنا کرناپڑا عمارت کے اطراف واکناف پانی جمع ہونے سے اسکول جھیل میں تبدیل ہوگیا تھا واضح رہے کہ مذکورہ اسکول کی عمارت بھی بوسیدہ ہوچکی ہے عمارت کی تعمیر نو کے لئے ارباب مجاز سے بارہا نمائندگی کی گئی لیکن ابھی تک اس پر عمل آواری نہیں کی گئی جبکہ چھت کے ٹکرے بوسیدہ ہوکر گر رہے ہیں اور سلاب میں سے کمرے جماعتوں میں پانی آرہا ہے اتنا ہی اور تھوڑی سی بارش پر بھی اسکول گرونڈ میں پانی جمع ہوجاتا ہے۔ جس سے طالبات کودشواریاں پیش آتی ہے مذکورہ اسکول میں ایم پی پی ایس اردو تلگو ہائی اسکول اردو تلگو دو میڈیم اور چار اسکولس ایک ہی گرونڈ میں موجود اور اور گرلز ہی زیر تعلیم ہے صدر مدرس نے اخباری نمائیدوں کوبتایا کہ عمارت کی تعمیر کے لئے ضلعی عہدیداران کو کئی مرتبہ آگاہ کیاگیا لیکن ابھی تک اس پر کوئی عمل آوری نہیں کی گئی۔
