مدہول میں بارش کی وجہ فصلیں تباہ

   

مدہول ۔ حلقہ مدہول کے منڈلوں میں شدید بارش کی وجہ سے کپاس اور سویا کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں جس سے کسان پریشان ان خیالات کا اظہار لکشمی نرساء گوڑ سابق زیڈ پی ٹی سی مدہول منڈل نے کیا انہوں نے کہاکہ ندی کے قریب صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہوگئی ہے اسی طرح بعض دیہاتوں کے مکانات بھی منہدم ہوگئے ہیں ان کے پاس رہنے کی جگہ نہیں ہے تشویشناک صورتحال ہے اور بعض دیہاتوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کے باعث لوگوں کی آمدورفت ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے اور تالاب کے پشتے بھی ٹوٹ چکے ہیں، لہٰذا متعلقہ حکام فوری طور پر سروے کرائیں اور متاثرہ کسانوں کی مدد کریں اور لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مقامی حکام سے درخواست کی گئی کہ وہ حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کروئیں۔

عادل آباد میں آرکٹیکٹس
اینڈ انجینئرس کمیٹی کی تشکیل
عادل آباد۔ عادل آباد آرکیٹکٹس اینڈ انجینئرس نے عوامی کاموں کو متفقہ طور پر بہترین طرز پر انجام دینے کی غرض ایک کمیٹی مستقر عادل آباد بی سی سنٹر میں تشکیل دی۔ یہ بات عبدالرب انجینئر نے بتاتے ہوئے کہا کہ آرکیٹکٹس اینڈ انجینئرس اسوسی ایشن صدر کے طور پر مسٹر ایس پرکاش راؤ، نائب صدر انا دانم جگدیشور، جنرل سکریٹری سید صابر علی انجینئر، جوائنٹ سکریٹری مسٹر اے یوگیشور، کدم وکاس، شریمتی ودوشنی رانی کو منتخب کیا گیا جبکہ اسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ارکان میں مسٹر بی سرینواس انجینئر، عبدالرب انجینئر، بی سرینواس انجینئر، بنڈاری وجئے، ارشد علی انجینئر، الماس خاں انجینئر، میٹی راجو کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔