مدہول میں بارش کے سبب کئی دیہاتوں کے راستے منقطع

   

مدہول ۔17اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ مدہول اطراف و اکناف بارش سے دیہاتوں کے راستے منقطع ہوگئے تھے ،آمد رفت میں دشواریاں کا سامنا کرنا پڑا حلقہ کے منڈل کوبیر 82۔0 ایم ایم تانور101۔2 باسر47۔0 مدھول64۔6 بھینسہ94۔8 کنٹلا 83۔2 لوکیشورم 80 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی تمام تالاب زیر آب ہوگئے فاضل پانی چھوڑا جارہا ہے۔ مدہول کے موضع جھری بی گاؤں میں صبح سے ہونے والی بارش کے سبب گاؤں میں گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی جس سے عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تاہم سری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر گاؤں میں سبزیاں یا کھانا پکانے کے برتن لے جانا بہت مشکلات پیش آئی ٹریکٹر کی مدد سے گاؤں میں سبزیاں لائی گئی ہیں عوام نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد پل کی تعمیر کا کام شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی دھرنا دے چکے ہیں ہمارے پل کی تعمیر بھی ملتوی کر دی گئی ہے ۔ دیہاتیوں نے حکام اور سیاستدانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہماری طرف توجہ دیں، ہمارے درد کو سمجھیں اور جلد از جلد پل کی تعمیر کا کام شروع کریں بصورت دیگر ہمیں بڑا دھرنا دینا پڑے گا۔