مدہول/10 جنوری ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) شہر مدہول میں ایک کسان صبح کی اولین ساعتوں میں برقی زد میں آکر ہلا ک ہوگیا تفصیلات کے بموجب لکشمن عمر 35 سال ساکن مدہول اپنی زراعی اراضی جو کہ قول پر کرلیا تھا اس میں صبح کے اولین ساعتوں میں پہنچا اور جنگلی جانوروں سے فصل کی حفاظت کیلئے لگائے ہوئے برقی تار کی زد میں آگیا اور ہلاک ہوگیا جس کی اطلاع ملتے ہی مقام حادثہ پر ایس آئی مدہول مقام حادثہ پہنچ کر نعش کا پنچنامہ کیا اور بعد ازاں سرکاری دواخانہ منتقل کیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا اور ایک کیس درج رجسٹر کرلیا ۔