مدہول: بہوجن سماج کو صرف بہوجن سماج پارٹی کی مدد سے ہی ریاستی اقتدار ملے گا اور اس کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار بی ایس پی کے اجلاس سے نرمل ضلع صدر جگن موہن ہزاری نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج تلنگانہ میں عوام کی حالت قابل رحم ہے ، بیروز گاری میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔حکومت کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہر ایک کی ترقی سے ریاست کی ترقی ممکن ہے ۔ انھوں نے حکمراں پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اقلیتوں کو متحد ہوکر ریاست کے لیے لڑنے کی اپیل کی ۔ میٹنگ میں مدھول منڈل کے کمیٹی کے انتخابات کئے گئے ، اس موقع پر ضلع انچارج راجنا، ضلع جنرل سکریٹری ستیش، دیوی داس، مدھول حلقہ کے کنوینر روی، نائب صدر مدھوکر، منڈل کے صدر سنیل، راہول، اجے، انکش، بی ایس پی لیڈران اور دیگر موجود تھے۔
