مدہول میں جماعت اسلامی کی امداد پر اظہار تشکر

   

Ferty9 Clinic

مدہول /27 مئی ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) جماعت اسلا می ہند مدہول کی جا نب سے لاک ڈاون اور رمضان المبارک کے موقع پر غریب ، بے روزگار اور مزدور اور ضرورتمندوں 602 افراد میں جملہ رقم 5 لا کھ 42 ہزار 500 روپئے تقسیم کئے گئے اس رقم میں ایک غریب اور بے سہارا خاندان کو ایک روم اور بیت الخلاء تعمیر کر کے دی گئی یہ تمام رقم اہل خیر حضرات سے وصول ہوئی مستقر مدہول کے علاوہ باسر ، پپری ، یلوی ، تانور اور جولہ بی کے مستحقین میں تقسیم کی گئی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند مدہول جناب غوث محی الدین نے تمام اہل خیر حضرات کا شکریہ ادا کیااس موقع پر میر ابرار علی،خالد احمد ودیگر جماعت اسلا می کارکنان و دیگر موجود تھے۔