مدہول میں دھان خریدی مرکز کا افتتاح

   

Ferty9 Clinic

مدہول۔ حلقہ مدہول کے وٹھلی میں دھان خریدی مرکز کا بدست جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول افتتاح عمل میں آیا اس موقع پر ڈی سی او سرینواس ریڈی ایم آر او شیو پرساد پی اے ایس چیرمین وینکٹیش گوڑ جناب افروز خان صدر منڈل ٹی آر ایس مدہول منڈل سرپنچ ستیہ گوڑ قائدین رویندر ریڈی ناگیش شنکر سی ای او سایا ریڈی اور دیگر موجود تھے جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت کسانوں کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے مختلیف اسکیمات کے ذرئعہ کسانوں کی مدد کر رہی ہیکسانوں کو نقصان سے بچانے کے لئے حکومت کی جانے سے دھان اے گریڈ 1960 بی گریڈ 1940 خریدا جارہا ہے ۔