مدہول میں سی ایم ریلیف فنڈ کے چیکس کی تقسیم

   

Ferty9 Clinic

مدہول: مدہول میں سی ایم ریلیف فنڈ کے ذریعہ 1 لاکھ 90 ہزار روپئے جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول کے ہاتھوں چیکس کی تقسیم ایم ایل اے کیمپ آفس مدہول میں عمل میں آئی اس موقع پر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ تلنگانہ حکو مت غریب عوام کے فائدہ کیلئے کئی اسیکمات متعارف کرواتے ہوئے راست فائدہ پہنچارہی ہے اسی طرح کئی غریبوں کو راست طور پر دواخانوں میں مفت علاج کے علاوہ کچھ مریض کے اچانک طبیعت خراب ہو نے پر دواخانے سے رجوع ہو کر خود کے پیسوں سے علاج کر تے ہیں ایسے افراد کو بھی سی ایم ریلیف فنڈس سے رقم دی جاتی ہے اس طرح مدہول میں آج 1 لا کھ 90 ہزار روپئے 6 افراد میں تقسیم کئے گئے جن میں بھو پتی 26 ہزار ،شیخ فقیر احمد 32 ہزار ، عبدالمعیز 12 ہزار ، سائی ناتھ 44 ہزار، محمد حیدر 61 ہزار ،آشٹا راجیشور 15 ہزار کے چیکس دئیے گئے اس موقع پر صدر نشین منڈل پر یشد عائشہ افروز خان مدہول ،زیڈ پی ٹی سی سروجنا ،سریندر ریڈی ،باسر صدر نشین بابو رائو پٹیل ، ایم پی ٹی سی سرلا سرنیواس گوڑ ، کو پشن ممبر سید خالد مخدوم کے علاوہ وارڈ ممبر اور ٹی آرایس پارٹی قائدین کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔