مدہول میں سی پی آئی کا گھر گھر پروگرام

   

مدہول۔ 26 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سی پی آئی کا گھر گھر پروگرام کے تحت بی جے پی کو ہٹاو دیش کو بچاؤ کا اہتمام مدہول کے مختلف وارڈوں کیا گیا۔ اس پروگرام میں سی پی آئی کے ضلع سکریٹری کے وائی ولاس مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہٹاؤ دیش کو بچاؤ پروگرام پورے ملک میں منعقد کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم 4/ جون کو نیو گڈیم میں ایک لاکھ افراد کے ساتھ گھر گھر سی پی آئی کی اختتامی میٹنگ کر رہے ہیں اس جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے عوام سے اپیل کی ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی 9 سال سے اقتدار میں آنے کے بعد 4 کروڑ خالی جائیدادیں ہونے کے باوجود نوجوانوں کو ملازمت فراہم نہیں کررہی ہے جبکہ ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ آر ٹی سی میں انتخابات کرائے جائیں اور مکان کے پلاٹوں کے لیے 5 لاکھ روپیہ دیے جائیں راشن کارڈ نئے وی او بیڑی کارکنوں کو 7500 پینشن دیئے جائیں اس موقع پر بھوکیا رمیش کے ضلع کنوینر، کونڈیبا، ضلع کونسل کے اراکین، احمد، مسعود، گوتم اور دیگر نے شرکت کی۔