مدہول میں شجرکاری پروگرام کا انعقاد

   

مدہول :مدہول پنچایت ای او پون کمار نے کہا کہ پودوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔مدھول میں مرکزی سڑک کے دونوں جانب پودوں کی حفاظت کے لیے ٹری گارڈز لگانے کے کاموں کا معائنہ کیا گیا سڑکوں کے دونوں اطراف لگائے گئے پودوں کے تحفظ کو ترجیح دی جارہی ہے پودوں کو جانوروں سے بچانے کے لیے خصوصی باڑ لگائی گئی ہے ہر شہری سے کہا جاتا ہے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے اپنے طور پر پودوں کے تحفظ میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ صبح سے دوپہر تک پنچایت کا عملہ پودوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی باڑ لگانے کا کام کرتا ہے۔ اس پروگرام میں گرام پنچایت کے عملہ اور دیگر موجود تھے۔
یلاریڈی میں شارٹ سرکٹ سے مکان خاکستر
یلاریڈی ۔ منڈل کے ملیاپلی موضع میں شارٹ کا حادثہ پیش آنے سے مکان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق لکشمیا کا مکان شارٹ سرکٹ سے جلنے پر گھریلو تمام ساز و سامان مکمل طرح جل کر خاکستر ہوگیا ۔ مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع کرنے پر فائز بریگیڈ والوں نے آکر آگ بجھائی ۔