مدہول میں وی آر ایز کا احتجاجی مظاہرہ

   

مدہول۔ حکومت وعدے کے مطابق جی ای او کے ذریعہ فوری طور پر پے اسکیل جاری کریں وی آر اے اسوسی ایشن کے صدر رامولو نے کہاکہ ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے تحصیل دفتر مدہول کے سامنے وی آر اے نے ہڑتال کی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کئے گئے وعدے کے مطابق پے سکیل جے وی کے اجراء کے ساتھ ساتھ 55 سال سے زائد عمر کے وی! آر اے کے جانشینوں کو ملازمت دینے پر زور دیا اسی طرح اہل ملازمین کو ترقی دی جائے وی آر اے کے مسائل کو نظر انداز کرنا مناسب نہیں ہے جب تک مسائل حل نہیں ہوتے ہڑتال جاری رہے گی ایسوسی ایشن کے نائب صدر گنگادھر سائی ناتھ وی راجندر سرپنچ مدہول ایم سائینا اور دیگر نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔
کتھلا پور میں وزیر اعظم نریندر مودی کا علامتی پتلہ نذر آتش
کتھلاپور ۔ کتھلا پور منڈل کے مستقر کتھلا پور میں صدر کل ہند کانگریس آئی پارٹی شریمتی سونیا گاندھی، نائب صدر کانگریس آئی پارٹی راہول گاندھی پر جھوٹے مقدمات (ای ڈی) کیس کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ اس پروگرام میں نائب صدر یوتھ کانگریس حلقہ اسمبلی کورٹلہ، ومیش کلاوتی، ایس ایس یو صدر منڈل آکولہ سنتوش، این ایس یو نائب صدر منڈل ارجن دومسی، یوتھ کانگریس آئی قائد امبائی رادھا کرشنا، رام گوڑ، روی، ادتیا سیش، کلیان، اکرم، یوتھ کانگریس این ایس یو آئی قائدین نے حصہ لیا۔