مدہول میں کرکٹ ٹورنمنٹ فائنل میچ، حیدرآباد تلنگانہ جاگروتی ٹیم فاتح

   

مدہول۔ مدہول ایم سی جی کرکٹ گراونڈ پر ٹی 20 کرکٹ ٹورنمنٹ کافائنل میاچ عادل آباد اور جاگروتی حیدر آباد کے درمیان کھیلا گیا تلنگانہ جاگروتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور جملہ 20 اورس میں چار وکیٹ کے نقصان سے 243رن بنائے جس میں تلنگانہ جاگروتی کے بلے باز نئے گوڑ نے صرف 69 بالوں میں 152رن بنائے جس میں دس چوکے اور 14 چھکے شامل ہیں ۔ اس کے بعد عادل آباد ٹیم نے بلے بازی کرتے ہوئے صرف 8 اورس اور چار بالوں میں 80 رن بناکر تمام کھلاڑی اوٹ ہوگئے بڑے اسکور کا پیچھا کرتے ہوئے تمام ہی کھلاڑی تاش کے پتوں کے بکھر گے اس طرح حیدرآباد تلنگانہ جاگروتی ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی اس کے بعد فتح حاصل کرنے والی حید آباد ٹیم کو ایک لاکھ روپیہ کا نقد انعام و ٹرافی دی گئی فائنل میاچ میں سنچری مارنے والے کھلاڑی وینے گوڈ کو گیارہ ہزار روپیہ انعام دیا گیا دوسرا انعام عادل آباد ٹیم کو 50 ہزار روپیہ اور ٹرافی دیا گیا بہترین بلے باز اور بہترین بالر کا انعام بھی حیدر آباد ٹیم کے کھلا ڑیوں کو ہی دیا گیا رفیق الدین کو بہترین امپائیر ایوارڈ شال پوشی کرتے ہوئے دیا گیا ایوارڈ مدہول سرکل انسپکٹر مدہول کے ونود سب انسپکٹر تر پتی ریڈی سیاسی قائیدین افروز خان صدر منڈل ٹی آر ایس پارٹی مدہول منڈل اعجاز الدین کشن راو پی ڈی ڈوما عادل آباد کے ہاتھوں تقسیم کے گئے ٹورنمنٹ کے انتظامات انجے گوڈ مہروز خان سید خالد مخدوم اعجاز الدین پروین دشمکھ کی ٹی دسرت سابق نائب سرپنچ جانب سے مذکورہ ٹونمنٹ منعقد کیا گیا تھا انہوں نیتمام مہمانوں اور اہلیان مدہول سے اظہار تشکر کیا۔ مذکورہ ٹورنمنٹ 9 تا 22؍جنوری تک کامیابی کے ساتھ چلایاگیا ۔