مدہول میں گرام پنچایتوں کی عمارت تعمیر کرنے نمائندگی

   

مدہول : حلقہ مدہول میں نئے گرام پنچایتوں میں عمارتوں کی تعمیر کے لئے بجٹ منظور کرنے اور پنچایت راج سڑکوں کی مرمت کے لیے بجٹ مختص کرنے کاپرزور مطالبہ کرتے ہوئے جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول کی قیادت میں حلقہ مدہول کے سرپنچوں نے ریاستی پنچایت راج وزیر ایرابیلی دیاکر راؤ سے حیدرآباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یاداشتپیش کی ۔ حلقہ میں نئی بننے والی گرام پنچایتوں کے لیے عمارتوں کی منظوری اورمختلف گرام پنچایتوں میں جاری ترقیاتی کاموں اور مسائل کی وضاحت کی ۔ انہوں نے حالیہ شدید بارشوں سے تباہ ہونے والی پنچایت راج سڑکوں کی مرمت کے لیے بھی فنڈ منظور کرنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیر نے مثبت جواب دیا اور نئی گرام پنچایتوں میں عمارتوں کی تعمیر اور سڑکوں کی مرمت کے لیے ضروری فنڈز منظور کرنے کا تیقن دیا اور سرپنچوں کے مسائل مرحلہ وار حل کرنے کامثبت جواب دیا ۔جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سرپنچ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ایم پروین حلقہ مدہول سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدردتوگوڈمنڈل سرپنچ ایسوسی ایشن کے نائب صدرراجو،سرپنچ نرسا ریڈی روی گوڑ تروڈہ مدہول سرپنچ کشن،شراون جی رمیش،ایس رمیش اورجی سرینواس موجود تھے۔