مدہول کی ترقی کیلئے مختلف اسکیمات پر عمل آوری

   

منڈل پریشد کا اجلاس ، صدرنشین عائشہ افروز خاں کا خطاب ، مختلف اُمور پر مباحث

مدہول : مدہول منڈل کو ترقی کے لئے مختلف اسکیمات کے ذریعہ ترقی دی جارہی ہے ، آئندہ بھی مدہول منڈل کے ایم پی ٹی سیز اور سرپنچوں کے تعاون سے ترقیاتی کام انجام دیے جائیں گئے ، ان خیالات کا اظہار محترمہ عائشہ افروز خان صدرنشین منڈل پریشد مدہول نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ تمام سرکاری افسرس پچھلے تین ماہ کی رپورٹ پیش کریں جس پر محکمہ برقی ویشوناتھ نے رپورٹ پیش کی جس پر بھومیش ایم پی ٹی سی نے محکمہ برقی اے ای جنرل باڈی میں شرکت نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدہول میں تین تین گھنٹے برقی مسدود ہورہی ہے صرف محکمہ کی لاپر واہی کی وجہ سے عوام کی راتوں کی نیند خراب ہورہی ہے اور عوام کو پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے بعد ازاں ڈی ای لکشمی نارائین نے رپورٹ پیش کی جس پر مسٹر راجندر سرپنچ مدہول نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مشن بھگیریتا کے مکمل کام ٹھپ ہیں مدہول میں مشن بھگیریتا کے کام 30 فیصد بھی نہیں ہوا ،جس پر سرپنچ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جنرل باڈی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ مسٹر بھاسکر اے او مدہول نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے مختلف اوزار کسانوں کو سبسیڈی پر دی گئی ۔ سید خالد مخدوم کوآپشن ممبر نے اے او سے سوال کیا کہ کسانوں نے جو کھلے تعمیر کے ہیں اس کی رقم ابھی تک کسانوں کو نہیں ملی ،جس پر اے او نے کہاکہ بہت جلد کسانوں کی کھلوں کی تعمیری رقم ان کے اکاونٹ میں جمع کردی جائیگی بعد ازاں محکمہ آنگن واڑی سوپروائیزر سروجنی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ آنگن واڑی کے تحت حاملہ خواتین کیلئے انڈے ودیگر اشیاء￿ فرہم کی جارہی ہے ۔ حاملہ خواتین کو کوڈ 19 سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشیش کی جارہی ہے اگر کسی حاملہ خاتون کوڈ سے دوچار ہوجائیں تو ان کے لئے علحدہ علاج کیا جا رہا ہے ۔ حال ہی میں کمسن بچوں کی شادی سے روکا گیا ، محکمہ حیوانات مسٹر انیل نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ گھانس کا بینج مدہول منڈل میں 3414 کنٹل دیا گیا ۔ آئی کے پی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ طمانیت روزگار یوجناکے تحت مزدوروں کو سو دن روزگار فراہم کی گئی ۔ مذکورہ اجلاس عائشہ افروز خان صدرنشین منڈل پریشد مدہول کی صدارت میں چلایا گیا اس موقع پر ایم پی ڈی او سریش بابو مدہول کے علاوہ منڈل کے سرپنچس ایم پی ٹی سیز منڈل کے سرکاری عہدیداران موجود تھے۔