مدہول کے ائمہ حکومت کے اعزازیہ سے محروم

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد کے چکر کاٹنے کے باوجود مسئلہ کی عدم یکسوئی ‘ رکن اسمبلی سے شکایت

مدہول /14 جولائی ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)شہرمدہول اور اطراف و اکناف کے مجلس ائمہ موذنین نے رکن اسمبلی مسٹر جی وٹھل ریڈی کو ایک تحریری یاداشت حوالے کی جس میں مطالبہ کیا گیاکہ حکو مت تلنگانہ کی جا نب سے جو اعزازیہ دیاجارہا ہے مدہول اور اطراف واکناف کے ائمہ ابھی تک اس اسکیم سے استفادہ کر نے سے قاصر ہیں وفد نے اس موقع پرکہاکہ آئمہ موذنین نے کئی ایک مرتبہ حیدر آباد کے چکر کاٹ چکے ہیں اور آن لائین بھی کئے ہیں اور انہیںٹوکن نمبر بھی ارسال کیا گیا لیکن رقم ابھی تک ان کے اکاونٹ میںمنتقل نہیںکی گئی جس کی وجہ سے شدید ناراضگی پائی جارہی ہے مذکورہ مسئلہ کو جلد ازجلد حل کرنے کامطالبہ کیا اس موقع پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ جلد ازجلد اس مسئلہ کو اعلی عہدیداران سے حل کرواینگے اس موقع پر وفدمیںشامل مولانا کلیم الدین قاسمی ،حافظ نظام الدین سراجی ،مولا ناافروز، مفتی نعیم الدین،حافظ عبدالرزاق ، حافظ محمد حیدر،حافظ خواجہ معین الدین ، حافظ عظیم الدین ، سلیم الدین ، حافظ ساجد پانگری ،شیخ حیدر پا نگری کے علاوہ دیگر موجودتھے ۔