مدہول /6 ستمبر (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) جدیدبس اسٹا نڈ مدہول کے تین کرانہ دوکانات میں سرقہکی واردات پیش آئی وینایک کرانہ،اے این کرانہ ،لکشمی نرسمہاکرانہ میں چوروںنے شٹر توڑ کرڈاکیتی کی واردات پیش آئی ،اے این کرانہ دوکان میں سے نقد رقم رکھی ہوئی 15 ہزار کی رقم بھی چوری ہوئی اس بات کی اطلاع دوکان مالک ابرار احمدنے دی اسی طرح دیگر دوکانات میں بھی سامان بھیکراپایا گیاصبح مدہول ایس آئی اشوک نے نیو بس اسٹا نڈ دوکانات کادورہ کر تے ہوئے معائنہ کیا اورسی سی ٹی وی کیمروںکی مددلی جارہی ہے نیز ڈاک اسکوڈ کو بھی طلب کر تے ہو ئے جائے واقع پر ڈاک اسکوڈکے ذریعہ جانچ کروائی گئی تاکہ خاطی افراد کو پکڑا جاسکے ۔
