مدہول کے صحافیوں کی رکن اسمبلی کو یادداشت

   

مدہول /24 اکٹو بر (سیاست ڈسڑکٹ نیوز)مدہول پر نٹ میڈیا کی جا نب سے رکن اسمبلی مدہول کو ایک تحریری یادداشت پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مدہول کے سنیئر صحافیوں کو گور نمنٹ کی جا نب سے گھروں کیلئے پٹہ سرٹیفکیٹ دیے گئے تھے جس کے بعد مختلف صحافیوں نے اپنا پیسہ خرچ کر تے ہوئے گھر تعمیر کرلئے اور کچھ تعمیری کام باقی ہے۔ انہوں نے رکن اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ جرنلسٹ کالونی میں سی سی روڈ اور ڈرین تعمیر کی جائے اور ساتھ ہی یہاں پر ایک صحافیوں کیلئے کمیو نٹی ہال تعمیر کیا جائے اور ایک پر یس کلب بھون کی بھی منظوری دی جائے۔ اس موقع پر بات کر تے ہوئے رکن اسمبلی مدہول نے صحافیوں کو تیقن دیا کہ مدہول جرنلسٹ کالونی میں جلد سی سی روڈ ، ڈرین تعمیر کئے جائینگے اور بہت جلد باونڈری وال اور کمیونٹی ہال و پر یس کلب بلڈنگ تعمیر کر نے کیلئے کوشش کی جائے گی اس موقع پر مدہول پر یس کلب صدر شفیع اللہ خان ، تجمل احمد ، محمد حیدر ، عبدالخالق ، سرنیواس گوڑ ، مرلی گوڑ ، اومیش ، بھو منا ، راجیشور ،دیگر صحافی موجود تھے ۔