مدہول:۔ حلقہ مدہول کے مواضعات کادورہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹر مشرف فاروقی مچکل پہونچ کر اسکول کا معائنہ کیا اور طلبا کو کوویڈ کے قواعد کی پابندی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور صاف صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت دی بعد ازاں مدگل میں کوویڈ 19ویکسین سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے ویکسین کے مطابق مکمل جانکار ی حاصل کی تروڈہ پہونچ کر وہاں بھی ویکسین سنٹر کامعائنہ کیا اس موقع پر مدہول تحصیلدار شوپرساد ایم پی ڈی او، سریش بابو مدہول ایم ٹی سی آتم سوارپ ، سرپنچ رامچندر ، سابق سرپنچ مادھو راؤ ، ڈپٹی سرپنچ پروین ، پروین ریڈی سکریٹری ، کروباری آشا ورکر ، دیویداس ، دیوشیلا ، اور دیہات میں کوویکسین لینے والے افراد موجود تھے۔
