مدہول: حلقہ مدہول کے گورنمنٹ جونیئر کالج کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ریاست بھر میں زیر التواء اسکالرشپ فیس کی اجرائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اے آئی ایس بی کی جانب سے کالج کے گیٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہم ٹی آر ایس حکومت کے اس پہلے بیان کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں کہ تلنگانہ ملک کی سب سے امیر ریاست ہے، لیکن وہ اسکالرشپ فیس کی ادائیگی نہیں کررہی ہے۔ کم از کم طلبہ کے لیے درکار سہولیات بھی فراہم کرنے سے قاصر نظر آررہی یہ افسوس کی بات ہے کہ ریاستی حکومت ایس سی بی سی اقلیتی طلبہ کو اسکالرشپ جاری نہیں کرتی ہے جو تلنگانہ انتخابات پر لاکھوں کروڑوں روپے ضائع کررہے ہیں۔ہم زیر التواء اسکالرشپ کے اجراء کا مطالبہ اس پروگرام میں ریاست کے سیکرٹری جاور راہل اورکالج کے طلباء نے شرکت کی۔