٭٭مفت آنکھوں کے آپریشن کی سہولت
٭٭صفائی پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ
٭٭کوویڈ ٹیکہ اندازی سنٹر کا دورہ
مدہول: بھوسلے گوپال راؤ آئی ہسپتال میں غریب لوگوں کی آنکھوں کا اپریشن مفت کیاجاتا جس سے غریب عوام کو راحت حاصل ہو رہی ہے مدھول میں بھوسلے گوپال راؤ آئی ہاسپٹل کی 25ویں سالگرہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی نارائن راو پٹیل نے کہا کہ ایل وی پرساد سائنس سینٹر کے بانی جی این راؤ نے 20 ڈسمبر 1996 کو آنکھوں کا دواخانہ قائم کیا ہسپتال میں اب تک 535069 مریضوں کی اسکریننگ کی ہے اور 34000 غریب مریضوں کی آنکھوں کے مفت آپریشن کیے ہیں ہسپتال کو 50 غریب مریضوں پر انتہائی مشکل آپریشن کئے گئے سابق ایم ایل اے نارائن راؤ پٹیل کے پوتے دھروانتھ بھوسلے کے پوتے ایل وی پرساد کے بانی جی این راؤ نے اپنی تیسری سالگرہ پر ہسپتال کو 251000 روپے کا عطیہ دیا تھا جس سے مدہول میں آنکھوں کا دواخانہ قائم کرنے میں معاون ثابت ہوا ۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر پرشانت، ڈاکٹر سومشیلا، ڈاکٹر روہت ، سپروائزر نریش کمار، سندیپ راؤ، لکشمن، راجیشور، سیانا ودیگر موجود تھے۔
٭٭شہر میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جاے صفائی سے وباء کے پھلنے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے اس بات کا اظہارڈویژنل پنچایت افسر شیوا کرشنا نے کیا انہوں نے کہا کہ مدھول میں گرام پنچایت کے عملہ صفائی پر خصوصی توجہ دیں اور شہر کو پلاسٹک سے پاک بنایا جائے ۔گرام پنچایت عملہ ذمہ داری سے کام کریں اور فرائض میں غفلت برتی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی عہدیداران کی جانب سے تفویض کردہ کام کیا جائے اسی طرح 100 فیصد ٹیکس وصولی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں ایم پی وی عامر خان سے شہر میں کیے گئے مختلف کاموں کے بارے میں پوچھا گیا جہاں لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کے طور پر ہاؤس ٹیکس فوری ادا کریں اس موقع پر منڈل پنچایت افسر عامر خان، پون کمار اور جونیئر اسسٹنٹ راہول موجود تھے
٭٭ڈی ایل پی او شیوا کرشنا نے مدہول کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک فرد کو کو کویڈ 19ویکسین لینے کی اہمیت سے واقف کروایا کے کولی گلی میں واقع ہنومان مندر میں کویڈ ویکسینیشن کا مشاہدہ کیا گیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین ضرور لینی چاہیے محکمہ طبی عملے نے گھر گھر جا کر ویکسین دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ “ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ 100% ویکسین مکمل کی جائے اسی طرح دوسری خوراک پر بھی خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ پہلے خوراک لینے والے افراد فوری دوسری خوراک لے لیں ہیلتھ عملہ اس بات کو یقینی بنائے کہ دوسرا خوراک کورونا کی وبا کو روکنے میں معاون ثابت ہورہا ہے اس کے علاوہ محکمہ صحت کے عملے کو بہت سی تجاویز دی گی اس موقع پر میں ایم پی او عامر خان، ای او پون کمار جونیئر اسسٹنٹ راہول، اے این ایم وجیا، آشا ورکرس سجتا، یمونا، سریونتی، وندنا اور دیگر موجود تھے۔
