مدیراج طبقہ کو ایم ایل اے کی جانب سے مختص اراضی پر ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اعتراض

   

Ferty9 Clinic

مٹ پلی۔مٹ پلی کے قریبی موضع سمستان بنڈہ النگا پور کے علاقہ میں مدیراج طبقہ کو ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے تعاون سے سروے نمبر 1064-2033/12033/2 اراضی 16 جنوری 2021 کو محصول ہوئی بعد ازاں اس اراضی پر مدیراج طبقہ والوں نے آم کے تخمی پودے لگوائے پھر 23-10-21 کو وی ٹی سی ( ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی ) والوں کے اجلاس میں یہ طئے کیا گیا کہ اس اراضی پر بوئے گئے تخمی پودوں کو وقت ضروت وی ڈی سی کی طلب پر کم از کم لاگت میں انہیں دیا جائے۔ اس پر مدیراج طبقہ کو اطلاع دی گئی کہ ان کی جانب سے وی ڈی سی کو اطلاع دیں ، کوئی کارروائی نہ ہونے پر آج صبح 8 بجے کے وقت وی ڈی سی والوں نے اراضی میں بوئے گئے 400 کے اوپر تخمی پودوں کو اکھیڑوادیا جس پر مدیراج طبقہ والوں نے تحریری یادداشت مٹ پلی تحصیلدار سریٹی سریش کو پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے لاکھوں روپئے ضائع ہوگئے ہیں ۔ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور قانونی کارروائی کی جائے۔