حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( پریس نوٹ) : مدینہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب ظہیر الدین علی خاں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی جلسہ 18 اگست جمعہ کو شام 7 بجے بمقام سرسید کانفرنس ہال ، مدینہ ایجوکیشن سنٹر ، روبرو پبلک گارڈن حیدرآباد منعقد ہوگا ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست ، پروفیسر کودنڈا رام ، آصف پاشاہ ، ضیا الدین نیر ، کیپٹن ایل پانڈو رنگاریڈی ، پروفیسر مجید بیدار ، افتخار حسین ، غلام یزدانی سینئیر ایڈوکیٹ مخاطب کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ ان کے ساتھیوں اور بہی خواہوں سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے ۔۔