مدینہ سے حیدرآباد آنے والی فلائیٹ میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ کو جمعرات کو ایک ای میل موصول ہوا جس میں مدینہ سے حیدرآباد آنے والی فلائیٹ میں بم رکھنے کی دھمکی دی گئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ سے حیدرآباد آنے والی فلائیٹ نمبر 6E 58 جو اڑان بھرنے کے کچھ منٹوں بعد شمس آباد ایرپورٹ کو ایک ای میل موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ اس پرواز میں بم نصب کیا گیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی حکام فوراً چوکسی اختیار کرتے ہوئے فلائیٹ کا رخ احمد آباد ایرپورٹ کی طرف موڑ دیا ۔ احمد آباد ایرپورٹ میں فلائیٹ کی تلاشی لینے کے بعد پتہ چلا کہ فلائیٹ میں کوئی بم نہیں ہے ۔ یہ میل بھی فرضی تھا جس کے بعد انڈیگو فلائیٹ کو احمد نگر سے بحفاظت شمس آباد ایرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا ۔ ایرپورٹ حکام نے بتایا کہ ایرپورٹس کو مسلسل بم رکھنے کی اطلاعات مل رہی ہیں اور یہ تمام میلس فرضی پائے جارہے ہیں لیکن ہم چوکس رہتے ہوئے مسافرین کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں اور پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ فرصی میل بھیجنے والا کون ہیں اور اس کا مقصد کیا ہے ۔۔ ش