مدینہ منورہ سبزکاری منصوبہ: درختوں اور نباتات کی کاشت

   

مدینہ منورہ : سعودی پریس ایجنسی نے پیر کو اطلاع دی کہ ہفتے کے آخر میں مدینہ کی الحناکیہ گورنری کے شاہ عبدالعزیز محفوظ کردہ سبزہ زار میں سبز کاری کا ایک بڑا منصوبہ شروع کیا گیا۔سرکاری اداروں اور انجمنوں کے نمائندوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر بیج بکھیرنے اور جنگلی درخت لگانے کا کام کیا۔یہ سرگرمی سعودی گرین انیشیٹو (ایس جی آئی) کا ایک حصہ ہے تاکہ مملکت میں سبزے کا رقبہ بحال اور جنگلات کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے اور صحرا زدگی اور زمینی کٹاؤ کا مقابلہ کرنے والی سبز جگہیں بنائیں۔رپورٹ کے مطابق ایس جی آئی کا مقصد “ایک قدیم اور روایتی صحت مند ماحول کا تحفظ، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا، صحرائی زمینوں کی بحالی اور علاقے میں سبزے کا رقبہ بڑھانا” ہے۔