عادل آباد ۔ 31 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خوش نصیب ہیں وہ جنہیں اللہ تعالی مدینہ منورہ جیسے مقدس مقام پر موت عطا فرماتا ہے ۔ مستقر عادل آباد محلہ آدرش نگر کے متوطن الحاج شیخ معین الدین عمر 62 سال کور نمبر TSF-4305-40 کا آج صبح 10 بجے مدینہ منورہ میں انتقال ہوا ۔ جو بغرض حج کی سعادت حاصل کرنے اپنی اہلیہ محترمہ شریفہ بیگم اور اپنے دو فرزند شیخ غوث الدین ، شیخ فیاض الدین کے ہمراہ 26 جولائی کو حیدرآباد سے روانہ ہوئے تھے ۔ حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ مسجد نبوی میں 40 نمازیں ادا کرنے کی خاطر یہ قافلہ مدینہ منورہ میں تھا ۔ آج صبح اچانک طبعیت ناساز ہونے پر شیخ معین الدین کا انتقال ہوگیا۔ ان کے پسماندگان میں ایک لڑکی ، تین لڑکے اور بیواہ موجود ہے ۔ اللہ تعالی پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔ جنت البقیع میں سپر لحد کیا گیا ۔
