جدہ۔14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کے سات علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ ویب سائٹ کے مطابق مشرقی علاقے، تبوک کے بعض علاقے، حدود شمالیہ، حائل، ریاض، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔دریں اثنا باحہ علاقے سے ملنے والی رپورٹ کیمطابق باحہ شہراور اس کی 5 کمشنریوں میں رات 9 بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔تفصیلا ت کے مطابق جمعے کو تبوک، جنوبی الجوف، قصیم، جنوبی حائل، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، طائف اور جنوب مغرب کے بالائی علاقے بارش اور گرد ا?لود ہواؤں کی زد میں ہوں گے۔سعودی خبررساں ادارے نے محکمہ موسمیات کے حوالیسے بتایا کہ مدینہ منورہ علاقے میں گزشتہ روز گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی اور خاص طور پر المھد اور وادی الفرح کمشنریوں میں رات دیر گئے تک بارش ہوتی رہی۔یادرہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہے کیونکہ ان علاقوں میں بارش ہوئی ہے جو رات کے اوقات میں بھی جاری رہی۔
ٹرافک عہدیدارکو زدوکوب