مدینہ منورہ میں ’بدر کا راستہ‘ زائرین کیلئے کھول دیا گیا

   

مدینہ منورہ : گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبد العزیز نے نئے تاریخی اور تفریحی منصوبے ’بدر کا راستہ‘ کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ انجینئر فہد البلیہشی بھی موجود تھے۔’بدر کا راستہ‘ منصوبہ واکنگ ٹریک اور اونٹوں پر زائرین کو بدر کے تاریخی مقام تک لے جائے گا۔بدر کا راستہ منصوبہ ہائیکنگ اور مہم جوئی کے شوقین افراد کے لیے انتہائی مناسب اور پر امن ماحول میں فراہم کرے گا جس میں قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کا بھی موقع ملے گا۔گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا ہے کہ بدر کے راستے میں 40 سے زیادہ تاریخی مقامات ہیں جن کا تعلق غزوہ بدر سے ہے۔بدر کا راستہ 175 کلو میٹر پر مشتمل ہوگا جس میں 25 دیہی علاقے بھی ا?تے ہیں۔اونٹوں پر سیر تفریح کرنے والوں کے لیے 4 دنوں کا پروگرام رکھا گیا ہے۔