مدینہ منورہ : مدینہ منورہ کی شاہراہ پرعازمین کی بس الٹنے کے نتیجہ میں 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہلال احمر کے مدینہ منورہ میں دفترکی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مدینہ منورہ کی حجرہ شاہراہ پرعازمین کی بس الٹ گئی۔ بس میں 51 عازمین سوارتھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن جائے حادثہ پر پہنچے اورلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا ۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔