مدینہ منورہ میں تازہ موسم کے کھجور توجہ کے مرکز

   

Ferty9 Clinic

مدینہ۔سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ کی مارکیٹوں اور منڈیوں میں نئے موسم کی تازہ کھجوروں کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ملک بھر میں کھجوروں کے موسم کی تازہ پیداوار کا آغازمدینہ منورہ سے ہوگیا ہے اورروتانا، الربیعہ، لون مساعد اور دیگر قسم کی کھجوریں مارکیٹ میں وافر مقدار میں نظر آنے لگے ہیں۔ دوسری طرف نخلستانوں کے مالکان تازہ کھجوریں دھڑا دھر مارکیٹ میں بھیج رہے ہیں۔مدینہ منورہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تازہ کھجوریں مہنگے داموں فروخت ہورہیہیں۔ باغات کے مالکان نے کہا ہے کہ کھجوریں زیادہ دن مہنگی نہیں رہے گے کیونکہ موسم شدیدکھجور پکنے لگیں گے۔