مدینہ منورہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

   

ریاض 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی جیالوجیکل سروے نے بتایا کہ پیر کو مدینہ منورہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سروے کے مطابق شہر کے شمال مغربی حصہ میں 11 بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 2.28 بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔