مدینہ منورہ میں عمرہ پر آکر گداگری کرنے والے گرفتار

   

ریاض : مدینہ منورہ میں ادارہ انسداد گداگری نے متعدد غیر ملکی گداگروں کو گرفتار کیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان پاکستانی اور انڈین ہیں‘۔ادارے نے کہاہے کہ ’شہر کی معروف شاہراہ پر ایک شخص کو دیکھا گیا تو سگنل پر گداگری کر رہا تھا‘۔ایک اور شخص کو پبلک مقامات پر گداگری کرتے ہوئے پکڑا ہے جو ملک میں وزٹ ویزے پر آیا ہوا تھا‘۔