مدینہ منورہ : مدینہ منورہ میں جمعرات کو لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھاریٹی نے کتاب میلہ 2023 کا آغاز کردیا۔ یہ میلہ کنگ سلمان انٹرنیشنل سنٹر فار ایگزیبیشنز اینڈ کنونشنز کے جنوبی علاقہ میں منعقد کیا جارہا ہے تاکہ آنے والوں کو ادب اور علم سے بھرپور ماحول میں پیش کیا جا سکے۔ دوپہر 2 تا رات 12 بجے 10 دنوں تک نمائش جای رہے گی۔ ادبی، ثقافتی اور علمی تقریبات رکھی گئی ہیں۔ تقریباً 300 مقامی، عرب اور بین الاقوامی اشاعتی اداروں اور مصنفین کے ایک گروپ کی موجودگی میں مملکت کے اندر اور باہر سے ادیب، شاعر اور دانشور اپنی تحریروں کے ساتھ موجود ہیں۔لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر محمد علوان نے نمائش کے دوسرے ایڈیشن کے اجراء پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا معاشرہ میں پڑھنے کی طرف توجہ دینے کے حوالے سے ایسی نمائشوں کا کردار قابل ستائش ہوتا ہے۔
اس کے بچوں کی زندگی میں ادب کی تخلیق کا رجحان بڑھتا ہے۔ اشاعت کی صنعت، سعودی ترجمہ کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ادب، اشاعت اور ترجمہ تینوں شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔نمائش کے پہلے دن ایک تھیٹر پرفارمنس کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس پرفارمنس سے نمائش کے مقاصد کو فروغ دیا گیا۔ ایسے پروگرام جدید اشاعت کے کلچر کے ساتھ اس کی رفتار کو برقرار رکھنے میں معاون ہوتے ہیں۔ ایک ثقافتی پروگرام کے حصے کے طور پر درجنوں معیاری تقریبات پیش کی گئیں۔ نمائش میں بچوں کا علاقہ بھی مختص کیا گیا ہے۔ سعودی، عرب اور بین الاقوامی مقررین کی شرکت کے ساتھ مکالمے کے سیشنز، ثقافتی سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔پہلی مرتبہ نمائش میں گونگے بہروں کیلئے ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔