مدینہ منور میں بڑا سانپ دیکھ کر لوگ حیران

   

مدینہ منور : مدینہ منورہ میں القطامی کے مقام پر مقامی شہریو ں نے ایک بہت بڑے سانپ کو خاموشی سے زمین پر پڑے دیکھا تو اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ۔ یہ ویڈیو کلپ تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا ۔ واضح رہے کہ یہ سانپ کسی کے پاس تھا اور پھر اس نے اس سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا اور اسے سڑک پر چھوڑ دیا ۔ دوسری طرف ٹاکسیکولوجی کنسلٹنٹ ڈاکٹر نہار الرویلی نے ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ ‘‘ کو بتایا کہ اس قسم کے سانپ زہریلے نہ ہونے کے باوجود خطرناک ہوتے ہیں ۔ ان کے دانت تیز ہوتے ہیں اور اس کے کاٹنے سے گہرے زخم اور جسم کی جھلیوں میں نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ خون کی نالیوں اور اعصاب میں بیکٹریل انفکشن ہوسکتا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں نیشنل سنٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ نے سعودی عرب میں شکاری جانوروں کو گھروں میں پالنے اور ان کی افزائش کو روکنے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کیلئے قواعد وضح کئے ہیں ۔