مدینہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈیجیٹل سسٹم نصب

,

   

Ferty9 Clinic

مدینہ۔18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت نے مدینہ منورہ میں کورونا وائرس سے بچاو? کیلئے ڈیجیٹل سسٹم نصب کیا ہے۔ ڈیجیٹل سسٹم سے مسجد نبوی? میں ا?نے والوں کا درجہ حرارت کا معائنہ کیا جائے گا۔ مدینہ منورہ میں نصب اس ڈیجیٹل تھرمل سسٹم سے 9 میٹر دوری سے 25 افراد کو بیک وقت مانیٹر کیا جاسکتا ہے اور ان کے جسم کا درجہ حرارت کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں مزید 762 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 142 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے بموجب کورونا وائرس سے مزید 4 افراد کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد مجموعی تعداد87 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق مکہ مکرمہ میں 325، مدینہ منورہ میں 197 نئے معاملات منظر عام پر آئے ہیں۔