دوبئی ۔ /16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی نے کہا کہ مذاکرات کیلئے امریکی دباؤ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو دباؤ میں لانے کیلئے ہرممکن کوشش کرچکا ہے لیکن اسے کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ۔ ایران کسی کے دباؤ میں آکر بات چیت کیلئے آگے نہیں آئے گا ۔ ایران کے بغیر مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس میں امن و استحکام نہیں آئے گا ۔ نیوکلیر معاہدے سے صدر امریکہ ٹرمپ کی علحدگی کے بعد ایران امریکہ کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔ 2018 ء میں ایران اور دیگر 6 ممالک کے درمیان نیوکلیر معاہدہ ہوا تھا ۔ ٹرمپ کے آنے کے بعد ایران اپنے میزائیل پروگرام سے دستبردار ہوکر نئے معاہدہ پر دستخط کیلئے زور دیا جارہا ہے ۔