مذہبی آزادی کے بنیادی حق کو خطرہ لاحق : ٹرمپ

,

   

واشنگٹن۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مذہبی آزادی کے بنیادی حق کو شدید خطرہ لاحق ہے کیونکہ جس طرح مقننہ اور سیاسی طور پر اسے نشانہ بنایا جارہا ہے، اس نے تشدد کی راہ ہموار کی ہے جس سے مختلف مذاہب کے ماننے والوں اور ان کی عبادت گاہوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے لہذا اب ہم مذہبی آزادی کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے سنجیدہ ہیں اور ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو مذہبی رواداری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ’’یوم مذہبی آزادی‘‘ کے موقع پر اپنے ایک اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مذہبی آزادی کے لئے جو بنیادی انسانی حق ہے، وہ اس وقت خطرہ میں گھرا ہوا ہے۔ امریکہ کی تاریخ میں گزشتہ سال پہلی بار ایک یہودی عبادت گاہ کو جو پنسلوانیا میں اوقع ہے، تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا لہذا اب ہم نے (ٹرمپ انتظامیہ) مذہبی آزادی کے تحفظ کا عزم کرلیا ہے جس کے لئے محکمہ انصاف نے بھی جارحانہ موقف اختیار کرتے ہوئے ان لوگوں کو سخت سے سخت سزائیں دینے کا موقف اپنا لیا ہے جو اپنے امریکی ہم وطن کی مذہبی آزادی میں دخل انداز ہوتے ہیں۔